Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ ٹارگٹ کلنگ کے تین مختلف واقعات میں 8افراد جاں بحق متعدد زخمی
وقت اشاعت: Saturday, 14 April, 2012, 11:40 GMT 16:40 PST

کوئٹہ ... صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے تین مختلف واقعات میں 8افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے  واقعہ کے بعد ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے بی ایم سی ہسپتال میں تھوڑپوڑ کی اور سرکاری گاڑی کو آگ لگا دی کوئٹہ شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا سرکاری دفاترمکمل طورپر بند  شہرکے بارونق علاقے لیاقت بازارجناح روڈ قندہاری بازارمیں واقعہ بڑی مارکیٹیں مکمل طورپر بند ہوگئیں گورنرہائوس وزیراعلی ہائوس جانے والے راستے مکمل طورپر بندکردی گئی   جبکہ وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے فرنٹئیرکور کے مذید دس پلاٹون کو طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے بروری کے علاقے کلی ابراہیم زئی کے قریب کوئٹہ سے بروری جانے والی پیلی ٹیکسی پر فائرنگ کردی جس سے چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے کچھ دیر بعد دوسرے واقعہ میں سبزل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے گل محمد ہزارہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا جبکہ ایک شخص محمد حسین زخمی ہوگیا شالکوٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیس کانسٹیبل محمد پناہ کو فائرنگ کرکے قتل کر کے موقع سے فرارہوہوگئے۔ واقعات کی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور تحفظ عزاداری کونسل نے شدید مذمت کی، تحفظ عزاداری کونسل نے واقعات کے خلاف سات روزہ سوگ کا بھی اعلان کردیا، جبکہ وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔واضح رہے کہ رواں برس29مارچ سے اب تک ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں 28 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 25 کاتعلق شیعہ مسلک اور ہزارہ قبیلے سے تھا۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com