Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
ڈاکٹر سعید احمد اپنے گھر پہنچ گئے
وقت اشاعت: Wednesday, 28 November, 2012, 10:26 GMT 15:26 PST

کوئٹہ (این این آئی)ایل آر بی ٹی کے چیف میڈیکل آفسر ڈاکٹر سعید احمد جنہیں 16اکتوبر کو کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ سے ہسپتال سے گھر جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کیا تھا بدھ کی صبح اپنے گھر پہنچ گئے ۔ڈاکٹر سعید نے اپنی رہائی کے بعد پرنٹ میڈیا اور الیکٹرک میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ میرے رہائی کیلئے کس سے کتنا تاوان ادا کیا ہے تاہم میں تمام ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوںنے اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا انہوںنے کہا کہ ڈاکٹروں کا اغواء ہونا ایک لمحہ فکریہ ہے ۔ دریں اثناء پی ایم اے بلوچستان کے صوبائی صدر ڈاکٹر سلطان ترین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر سعید احمد کی رہائی میں حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں ہے وہ تاوان ادا کرکے رہا ہوئے ہیں اور ہماری ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com