Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کبھی بھی حکومت سے مذاکرات کا انکار نہیں کیا ،ڈاکٹر شیر شاہ
وقت اشاعت: Tuesday, 27 November, 2012, 10:06 GMT 15:06 PST

کوئٹہ (این این آئی)آل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر شیر شاہ اور پی ایم اے بلوچستان کے صوبائی صدر ڈاکٹر سلطان ترین نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی بھی حکومت سے مذاکرات کا انکار نہیں کیا ہے جب تک ہماری شرائط منظور نہیں کی جائیں گی اس وقت تک ہماری ہڑتال جاری رہے گی۔ ڈاکٹر سعید ڈاکٹر دین محمد بلوچ ڈاکٹر اکبر مری کو بازیاب کیا جائے معطل ڈاکٹروں کو فوری طور پر بحال کیا جائے سول ہسپتال کوئٹہ سے فورسز کو واپس بلایا جائے ڈاکٹروں کے خلاف جو کیس بنائے گئے ہیں وہ فوری طور پر واپس لیے جائیں تو حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہے اور ایمرجنسی کھول دینگے ورنہ ہماری ہڑتال بدستور جاری رہے گی اور وہ کسی بھی صورت دبائو میں نہیں آئیں گے انہوںنے یہ بات منگل کی صبح کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی

 
 
Click here to visit SuperWebz.com