Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ ایف سی نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی پکڑ لی
وقت اشاعت: Friday, 23 November, 2012, 11:08 GMT 16:08 PST

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں محرم الحرام کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،ایف سی کے عملے نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی پکڑلی۔ترجمان ایف سی نے بتایا کہ عاشورہ محرم میں دہشت گردی کی نیت سے ایک گاڑی میں دھماکا خیز موادقلعہ عبداللہ سے کوئٹہ لایا جارہا تھا ۔ ایف سی کے عملے نے گلستان کے قریب چیکنگ کے دوران گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم وہ نہیں روکی جس پر ایف سی کے عملے نے اس گاڑی کا تعاقب کیا اور گلستان کے علاقے کلی سیگی کے قریب گاڑی کو پکڑلیا۔ گاڑی سے بیس دیسی ساختہ بم راکٹ لانچر ،بارودی سرنگیں اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com