Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ میں 9،10محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ
وقت اشاعت: Friday, 23 November, 2012, 11:06 GMT 16:06 PST

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان حکومت کا 9اور 10 محرم کو کوئٹہ میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا تاہم موٹر سائیکل کی سواری پر پابندی عائد نہیں کی جارہی ہے ۔محکمہ داخلہ کے ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ کے متعدد اضلاع میں محر م الحرام کی نو اور دس تاریخ کو موبائل فون سروس کی بندش کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے صوبائی حکومت کی پی ٹی اے کو درخواست کر دی گئی ہے جبکہ عاشورہ کے موقع پر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد نہیں کی جارہی تاہم مو ٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دفعہ144کے تحت عائد کی گئی پابندی پرسختی سے عمل درآمد کرایاجائے گا۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com