Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
منشیات اسمگلنگ، ایک شخص کو 14سال قید،ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا
وقت اشاعت: Wednesday, 21 November, 2012, 13:03 GMT 18:03 PST

چاغی (این این آئی)ایڈیشنل سیشن جج دالبندین نے منشیات اسمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر ایک شخص کو 14سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج دالبندین محمد انور سمالانی نے بدھ کے روز افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل کے رہائشی اختر محمد ولد فتح محمد نورزئی کو 810کلو گرام چرس برآمد ہونے پر یہ سزا سنائی عدالتی حکم کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید ایک سال قید بھگتناہوگی ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com