Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
ڈاکٹر کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاکٹرز کا احتجاج 32ویں روز میں داخل
وقت اشاعت: Saturday, 17 November, 2012, 11:54 GMT 16:54 PST

کوئٹہ(این این آئی)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاکٹرز کا احتجاج 32ویں روز میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔مغوی ڈاکٹر سعید احمد خان کو 16 اکتوبر کی شب اغوا کیا گیاتھا۔واقعہ کے خلاف صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہڑتال32ویں دن میں داخل ہو چکی ہے ۔ ہڑتال سے مریضوں کو مسائل کا سامنارہا ۔صوبائی حکومت کی جانب سے واقعہ پر اب تک صرف بیانات کی حد تک ہی عمل درآمد کیا گیا۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com