Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
موٹرسائیکلوں اور موبائل فونوں پر پابندی درست ہے سینیٹر سعید الحسن مندو خیل
وقت اشاعت: Friday, 16 November, 2012, 10:31 GMT 15:31 PST

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید الحسن مندوخیل نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں محرم الحرام میں موٹرسائیکلوں اور موبائل فونوں پر پابندی درست فیصلہ ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر مندوخیل نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ موبائل فون پر پابندی لگنے کے بعد کوئٹہ میں امن ہو گیا تھا، دہشت گردی کی وارداتوں میں بھی موٹرسائیکل استعمال کئے جاتے ہیں اس لئے محرم میں یہ پابندیاں جائز ہیں کیونکہ انسانی جانوں کا ضیاع روکنا سب سے اہم مسئلہ ہے ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com