Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
ژوب ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب دھماکا، 2 سیکورٹی اہلکار جاں بحق
وقت اشاعت: Friday, 16 November, 2012, 09:48 GMT 14:48 PST

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے ضلع ژوب میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکہ رات گئے پاک افغان بارڈر سے گرفتار کئے گئے 2 مشکوک افراد کے سامان میں ہوا، ایف سی اہلکار انہیں گاڑی میں سوار کرکے تفتیش کے لئے ژوب ہیڈ کوارٹر لا رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔دھماکے میں ایف سی کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ گرفتار مشتبہ افراد کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی، سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com