Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
جعلی ڈگری کیس ، رکن قومی اسمبلی ناصر شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
وقت اشاعت: Tuesday, 13 November, 2012, 13:30 GMT 18:30 PST

اسلام آباد (این این آئی)جعلی ڈگری کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی ناصر شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن بلوچستان نے رکن قومی اسمبلی ناصر شاہ کے خلاف جعلی ڈگری پر انتخابات میں حصہ لینے اور رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا ۔عدالت میں سماعت کے موقع پر ناصر شاہ پیش نہیں ہوئے جس پر کوئٹہ کے ایڈیشنل سیشن جج فائیو نے انکے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں اگلی سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا 

 
 
Click here to visit SuperWebz.com