Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
پیپلز پارٹی کی صوبائی کونسل کا اہم اجلاس کل طلب
وقت اشاعت: Monday, 12 November, 2012, 12:48 GMT 17:48 PST

کوئٹہ (این این آئی)پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی میر صادق عمرانی نے پارٹی کے صوبائی کونسل کا اہم اجلاس کل بروز منگل 13نومبر کو صبح دس بجے نزدیک عسکری پارک عمرانی ہائوس میں طلب کیا ہے جس میں صوبے بھر سے صوبائی کونسل کے ارکان شرکت کرینگے میر صادق عمرانی نے پیر کے روز این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی کونسل کے اجلاس میں صوبے کی سیاسی صورتحال صوبائی حکومت کے بارے میں سپریم کورٹ کے عبوری آرڈر کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور آنے والے عام انتخابات کے بارے میں بھی غور وغوض کیا جائے گا ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com