Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
اتحادی ہمارے ساتھ ہیں بلوچستان اسمبلی بارے جلد بتائوں گا وزیراعلیٰ بلوچستان
وقت اشاعت: Friday, 2 November, 2012, 10:42 GMT 15:42 PST

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعلی بلوچستان اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ سارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں بلوچستان اسمبلی کے بارے میں جلد بتائوں گا، سپریم کورٹ میں بلوچستان امن وامان کیس کی سماعت کے موقع پر وزیر اعلی بلوچستان نے صحافیوں کوبتایا کہ بلوچستان حکومت عدالت میں جا رہی ہے۔  بلوچستان میں حالات دوسرے صوبوں سے بہت بہتر ہیں، ان کی حکومت کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ اسلم رئیسانی نے کہا کہ انہیں بلوچستان اسمبلی میں 65 میں سے 60 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ ایک سوال پر وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ وزیرداخلہ رحمان ملک سے قسم اٹھوا کر پوچھا جائے کہ ایف سی کس کے ماتحت ہے۔ اسلم رئیسانی نے کہا کہ صادق عمرانی کی اتنی حیثیت نہیں کہ وہ ان کے الزامات کا جواب بھی دیں۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com