Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ'بارود ی سرنگ کے دو دھماکوں میں دو خواتین اور ایک بچہ جاں بحق
وقت اشاعت: Thursday, 1 November, 2012, 12:14 GMT 17:14 PST

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان میں دو مختلف مقامات پر بارود ی سرنگ کے دو دھماکوں میں دو خواتین اور ایک بچہ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔لیویز فورس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پھیلاوغ میں کپاس کی کھیت میں نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ کا دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں دو خواتین اور بارہ سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ر دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں ۔ بارودی سرنگ کا دوسرا دھماکہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے شمسیر میں ہوا جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com