Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
اسلم رئیسانی کی پارٹی رکنیت تین ماہ کیلئے معطل
وقت اشاعت: Thursday, 1 November, 2012, 12کوئٹہ ( این این آئی)پیپلز پارٹی ضلع قلات کے صدر رفیق سجاد نے پارٹی پالیسیوں کو نقصان پہنچانے کے الزام میں وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسا GMT 17:12 PST

کوئٹہ ( این این آئی)پیپلز پارٹی ضلع قلات کے صدر رفیق سجاد نے پارٹی پالیسیوں کو نقصان پہنچانے کے الزام میں وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی پارٹی رکنیت تین ماہ کے لئے معطل کر کے ان سے جواب طلب کرلیا گیا ہے۔جبکہ دوسری جانب پیپلز پارٹی بلوچستان کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قلات کے صدر فیق سجاد کی کوئی حیثیت نہیں کہ وہ وزیر اعلی بلوچستان کی پارٹی رکنیت معطل کرسکیں ۔وزیر اعلی کے حوالے سے غلط تاثر دینے پر رفیق سجاد کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com