Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
شہزاد حسن جعفر تحریک انصاف میں شامل
وقت اشاعت: Monday, 9 April, 2012, 12:29 GMT 17:29 PST

کوئٹہ ... ضلع موسی خیل سے سابقہ امیدوار رکن صوبائی اسمبلی شہزاد حسن جعفر نے غیر مشروط طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے انہوںنے یہ اعلان پیر کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر قاسم سوری بھی موجود تھے شہزادہ حسن جعفر نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ اس وقت عوام موجودہ حکومت سے سخت نالاں ہیں اور وہ تبدیلی چاہتے ہیں اور تبدیلی صرف تحریک انصاف ہی لاسکتی ہے اس موقع پر صوبائی صدر تحریک انصاف قاسم سوری نے کہا کہ بیس اپریل بروز جمعہ کو ڈھائی بجے ایوب اسٹیڈیم کے فٹبال گرائونڈ میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام ایک جلسہ عام منعقد ہوگا جس سے تحریک انصاف کے مرکزی صدر عمران خان اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے

 
 
Click here to visit SuperWebz.com