Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
سیلاب ، پچاس ہزار ہلاکتیں ہو سکتی ہیں، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کا خدشہ
وقت اشاعت: Tuesday, 16 October, 2012, 13:55 GMT 18:55 PST

اسلام آباد (این این آئی) سینیٹ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر جعفر آباد، نصیر آباد اور جھل مگسی کے سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی ڈونرز کو امداد کی اپیل نہ کی تو پچاس ہزار ہلاکتیں ہو سکتی ہیں، سینیٹرز کی کمیٹی بنائی جائے جو سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے عالمی دنیا کو حقائق سے آگاہ کرے، پانچ لاکھ سے زائد سیلاب متاثرین کو دی گئی امداد ناکافی ہے،وزیراعظم کے اڑھائی ارب کے پیکیج سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا،صرف ان کو امداد دی جارہی ہے جن کا نام الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹ میں شامل ہے، حکومت امداد تقسیم کرنے کے طریقے کو تبدیل کرے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com