Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
چاغی،غیر قانونی طور پر ایران جانے والے102 افغان باشندے گرفتار
وقت اشاعت: Saturday, 13 October, 2012, 12:00 GMT 17:00 PST

تفتان (این این آئی)ضلع چاغی میں سیکورٹی فورسز نے ایک کارروائی میں 102افغان باشندوں کو غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے پر گرفتار کرلیا،جبکہ دوسری کارروائی میں 700 سے زائد نشہ آور انجکشن قبضے میں لے لئے۔ زرائع کے مطابق تفتان سیکور ٹی فورسز نے تفتان کلی اسٹیشن میں ایک خالی مکان پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے کے نشہ آور انجکشن اپنے قبضے میں لے لئے جو بیرونی ملک سمگلنگ کیلئے ایک مکان میں رکھے گئے تھے ، دوسری کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنیوالے ایک سو دو افغان ازبک باشندوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا، مزید تفتیش سیکیورٹی فورسز کر رہی ہیں ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com