Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
سپریم کورٹ کا ونی کی گئی لڑکیوں کو 19اکتوبر کو پیش کر نے کاحکم
وقت اشاعت: Thursday, 11 October, 2012, 11:57 GMT 16:57 PST

کوئٹہ(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈیرہ بگٹی میں ونی کی گئی 13لڑکیوں اور جرگے کے ارکان کو پیش نہ کر نے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لڑکیوں اور جرگہ ارکان کو 19اکتوبر کو ہر حال میں پیش کر نے کا حکم دیا ہے جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ بچیوں کی زندگی کا معاملہ ہے، ایک ایڈووکیٹ جنرل کے کہنے پر کیس ختم نہیں کیا جا سکتا  حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آ رہی ہے۔ جمعرا ت کو کوئٹہ رجسٹری میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری، جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس جواد ایس خواجہ پر مشتمل تین رکنی بنچ نے ڈیرہ بگٹی ونی کیس کی سماعت کی ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com