Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
ٹارگٹ کلنگ متاثرین کابلوچستان ہائی کورٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
وقت اشاعت: Wednesday, 10 October, 2012, 11:15 GMT 16:15 PST

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں قتل ہونے والے افراد کے لواحقین نے بدھ کے روز بلوچستان ہائی کورٹ کی بلڈنگ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری سے مطالبہ کیا کہ ٹارگٹ کلنگ میں جو افراد قتل ہوئے ہیں ان کے ملزمان ابھی تک گرفتارنہیں ہوئے ان ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات نہ ہوسکیں مظاہرین نے اس موقع پر حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com