Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
محکمہ ریونیو میری زمین پرقبضہ کرناچاہتا ہے'حاجی تاج محمد اچکزئی
وقت اشاعت: Thursday, 5 April, 2012, 14:01 GMT 19:01 PST

کوئٹہ ... ممتاز قبائلی رہنما حاجی تاج محمد اچکزئی نے کہا ہے کہ 1991میں سابقہ وزیر اعظم نواز شریف کے دور حکومت میں چشمہ اچوزئی کے مقام پر بلوچستان حکومت نے 1600ایکڑ زمین اراضی لوگوں کیلئے پرائیوٹ طور پر الاٹ کی گئی جس میں لوگوں نے نیشنل بینک کے ذریعے رقم جمع کرائی اور سیدیں حاصل کی جس پر میں حاجی تاج محمد نے 20ایکڑ زمین خریدی اور اب محکمہ ریونیو متعلقہ زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں لہذا چیف جسٹس آف پاکستان متعلقہ زمین کے متعلق محکمہ ریونیو کا نوٹس لیا جائے اور فروخت کی گئی زمین متعلقہ افراد کو واپس دیا جائے انہوںنے یہ بات جمعرات کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ قاضی فائز عیسی سے اپیل ہے کہ وہ اس واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرایا جائے تاکہ اس بھاری بھر سکینڈل میں ملوث عناصر بے نقاب ہوکر حکومتی خزانے سے اربوں روپے خرد برد کرنے والوں کا پتہ چلا یا جاسکے

 
 
Click here to visit SuperWebz.com