Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
عمران خان کا ڈرون حملوں کے خلاف میچ فکس تھا، حافظ حسین
وقت اشاعت: Monday, 8 October, 2012, 13:31 GMT 18:31 PST

 کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہ نما اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کا ڈرون حملوں کے خلاف میچ فکس تھا۔ ایک انٹرویو میںحافظ حسین احمد نے کہا کہ عمران خان جنوبی وزیر ستان میں کپ لینے گئے تھے تاہم سیمی فائنل میں بھی نہیں پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کھیلنے کے لیے ٹیم کے ساتھ ساتھ کمزور وکٹ کا انتخاب کیا ہے۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ وزیرستان کی وکٹ ڈرون کا ڈراما رچا کر نہیں جیتی جا سکتی۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com