Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
پاک فوج اور رینجرز کی سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع
وقت اشاعت: Wednesday, 12 September, 2012, 12:54 GMT 17:54 PST

جعفر آباد (این این آئی)پاک  فوج اور رینجرز نے جعفر آباد، نصیر آباد اور جھل مگسی میں سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔  صوبائی حکام کے مطابق فوج اوررینجرز کی امدادی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں کام شروع کردیا ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چار ہیلی کاپٹر بھی موجود ہیں۔ حکومت بلوچستان نے متاثرہ افراد کی بحالی اور امداد کیلئے خصوصی سیل قائم کردیئے ہیں جبکہ این ڈی ایم  اے نے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر امدادی اور بحالی کے کام شروع کر دیئے ہیں۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com