Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ، صوبائی وزیر احسان شاہ جعلی ڈگری کے باعث نا اہل
وقت اشاعت: Monday, 3 September, 2012, 11:16 GMT 16:16 PST

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر صنعت سید احسان شاہ کو جعلی ڈگری کیس میں صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دے دیا۔ کیس کی سماعت پیر کو ہائی کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس غلام مصطفی مینگل پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی، عدالت عالیہ کی جانب سے سید احسان شاہ کو جعلی ڈگری کی بنا پر ان کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دے دیاگیا، بلوچستان ہائیکورٹ نے پی بی48کی نشست کوخالی قراردیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کاحکم دیدیا ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com