Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
آفتاب شیر پائو کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری منظور
وقت اشاعت: Tuesday, 28 August, 2012, 12:10 GMT 17:10 PST

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچستان کے سابق وزیر اعلی سابق گورنر اور سابقہ وفاقی وزیر دفاع نواب اکبر خان بگٹی قتل کیس میں سابق وفاقی وزیرداخلہ اور پیپلز پارٹی شیر پائو گروپ کے رکن قومی اسمبلی آفتاب شیر پائو کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری منظور کرلی جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس غلام مصطفی مینگل پر مشتمل ڈویژن بینچ نے دس لاکھ روپے کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت تین ستمبر تک ملتوی کردی معزز عدالت میں سابقہ وفاقی وزیر داخلہ نے بیان دیا کہ نواب بگٹی کے خلاف آپریشن سے ان کا تعلق نہ تھا وہ آرمی چیف اور صدر کے حکم سے ہوا انہوںنے تفتیشی افسر کو دیا گیا بیان بھی عدالت میں جمع کرایا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com