Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع ،شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
وقت اشاعت: Wednesday, 30 October, 2019, 08:18 GMT 13:18 PST

لاہور( این این آئی )احتساب عدالت نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع جبکہ مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے سماعت کی ۔حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل لا کر عدالت میں پیش کیاگیا ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com