Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
سپریم کورٹ کا آئی جی ایف سی کو 10روز میں سات لاپتہ افراد پیش کرنے کا حکم
وقت اشاعت: Friday, 13 July, 2012, 09:58 GMT 16:58 PST

کوئٹہ(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلوچستان میں امن وامان سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان آئی جی ایف سی کو 10روز میں سات لاپتہ افراد پیش کرنے صوبائی سیکرٹری داخلہ نصیب اللہ بازئی کو ڈیرہ بگٹی میں لگائی گئی بارودی سرنگیں صاف کر نے اور لوگوں کی آزادانہ نقل و حمل کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے ایک ہفتے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے جس کے بعدمیڈیا اوروکلا علاقے کا دورہ کریں  صوبائی سیکرٹری داخلہ ڈیرہ بگٹی میں آئین کانفاذ نہیں کرسکتے تو سپریم کورٹ کا نمائندہ ڈیرہ بگٹی میں بٹھادیں گے جبکہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ایف سی پر سنگین الزامات ہیں  لاپتہ افراد کو بازیاب کرائیں ورنہ حکم جاری کرینگے  عدالت کی آئی جی ایف سی سے کوئی دشمنی نہیں  لوگوں کو جوابدہ ہیں  اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔ بلوچستان میں امن وامان اور لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت پانچویں روز جمعہ کو بھی چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی بعد میں امن وا امان کیس کی سماعت چوبیس جولائی تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com