Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے میں دھماکہ صوبائی صدر سمیت 6افراد جاں بحق
وقت اشاعت: Friday, 13 July, 2012, 09:39 GMT 16:39 PST

کوئٹہ/اسلام آباد/پشاور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک بازار میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے میں بم دھماکہ کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے  ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی  عوامی نیشنل پارٹی نے شہر میں شٹرڈائون اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے صدر آصف علی زر داری وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردانہ کارروائیوں سے حکومتی عزائم متزلزل نہیں ہونگے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی جبکہ وزیر اعظم کے مشیر داخلہ رحمن ملک اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com