
|
| |
| جامعہ کراچی نے106 میں سے 104ارکان اسمبلی کی ڈگریوں کی تصدیق کر دی |
| وقت اشاعت: Tuesday, 6 July, 2010, 11:15 GMT 3:15 PST |
| کراچی +پشاور+لاہور(این این آئی) جامعہ کراچی نے 106میں سے 104ارکان اسمبلی کی ڈگریوں کی تصدیق کر دی ، ادھر جامعہ پشاورنے کہا ہے کہ ڈگریوں کی جانچ پڑتال 10 جولائی تک مکمل کر لی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جامعہ کراچی نے ہائیر ایجو کیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے بھجوائی گئی 106میں سے 104ارکان اسمبلی کی ڈگریوں کو کلیئر قرار دے دیا ہے جبکہ بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے رکن یعقوب بزنجو کا کیس عدالت میں ہونے کے باعث ان کی ڈگری کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ |
| |
|
|
|
 |