
|
| |
| راجن پور، زہریلی مٹھائی کھانے سے32 بچوں سمیت 51 افراد بے ہوش،دو افرادگرفتار |
| وقت اشاعت: Tuesday, 6 July, 2010, 11:14 GMT 3:14 PST |
| راجن پور(این این آئی) راجن پور کے علاقے جام پور میں زہریلی مٹھائی کھانے سے32 بچوں سمیت 51 افراد بے ہوش ہوگئے،پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق راجن پور کے علاقے جام پور میں زہر ملی مٹھائی کھانے سے32 بچوں سمیت 51 افراد بے ہوش ہوگئے ۔ جس کے بعد تمام افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا |
| |
|
|
|
 |