Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بلوچستان کے راستے افغانستان میں نیٹو فورسز کو سپلائی شروع ہوگئی
وقت اشاعت: Thursday, 5 July, 2012, 15:02 GMT 20:02 PST

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے راستے افغانستان میں نیٹو فورسز کو سپلائی جمعرات کے روز شروع ہوگئی تفصیلات کے مطابق پاک افغان چمن بارڈر کے راستے دو کنٹینرز کسٹم اور ایف سی سے کلیئر ہونے کے بعد افغانستان میں داخل ہوگئے جہاں سے وہ افغانستان کے صوبے قندھار میں نیٹو فورسز کو سامان پہنچائیں گے وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد بلوچستان کے راستے نیٹو فورس کو سپلائی کا کام شروع ہوگیا ہے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com