آخری وقت اشاعت: Wednesday, 17 March, 2010, 11:55 GMT 16:55 PST
 
امریکی نائب وزیرخارجہ بھارت پہنچ گئے
وقت اشاعت: Wednesday, 17 March, 2010, 11:55 GMT 16:55 PST
واشنگٹن(این این آئی)امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی اور وسط ایشیاءرابرٹ بلیک بھارت ، پاکستان اور افغانستان کے دورے کے پہلے مرحلے میں بھارت پہنچ گئے۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ جے کرولی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ رابرٹ بلیک اپنے دورے کے پہلے مرحلے پرآج بھارت پہنچ رہے ہیں جہاں وہ بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ رابرٹ بلیک بھارت کے بعد افغانستان جائیں گے جہاں وہ امریکی سفارتخانے کے ارکان سے ملاقات کے ساتھ ساتھ صوبہ قندو ز میں مقامی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔رابرٹ بلیک دورے کے آخری مرحلے میں پاکستان پہنچیں گے۔
 
 
Click here to visit SuperWebz.com