آخری وقت اشاعت: Wednesday, 17 March, 2010, 11:48 GMT 16:48 PST
 
کراچی، 80 میگاواٹ بجلی کی فراہمی منقطع، 15گرڈاسٹیشن بند
وقت اشاعت: Wednesday, 17 March, 2010, 11:48 GMT 16:48 PST
کراچی(این این آئی)کراچی میں موسم گرما شروع ہونے کے ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ کینپ سے اسی میگاواٹ بجلی کی فراہمی منقظع ہوگئی ہے۔ جبکہ کے ای ایس سی کے پندرہ گرڈ اسٹیشن بھی بند ہوگئے ہیں۔ کے ای ایس سی ذرائع کے مطابق پی ایس او سے سستے فرنس آئل کی فراہمی اور سوئی سدرن گیس سے اضافی گیس نہ ملنے پر شہر میں بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ مزید سنگین ہوسکتا ہے۔شہر کے متعدد علاقوں میں سات سے آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جس پر عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ کے ای ایس سی نے یقین دہانی کروائی تھی کہ تمام یونٹس کو اپ گریڈ کرکے موسم گرما میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا تاہم کے ای ایس سی نے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کردیا ہے۔ کے ای ایس سی حکام کا کہنا ہے کہ اسکے مختلف اداروں پر باون ارب روپے واجب الادا ہیں جس کے باعث کے ای ایس سی کو مالی بحران کا سامنا بھی ہے ۔ دوسری جانب پی ایس او حکام کا کہنا ہے کہ ادارہ مالی بحران کا شکار ہے اور کے ای ایس سی پر ساڑھے آٹھ ارب روپے کے بقایا جات ہیں اگر وفاقی حکومت یقین دہانی کروائے تو فرنس آئل کی فراہمی شروع کی جا سکتی ہے ۔
 
 
Click here to visit SuperWebz.com