
|
| |
| گورنرگلگت بلتستان کامتاثرہ افرادکیلئےریلیف پیکیج کااعلان |
| وقت اشاعت: Wednesday, 17 March, 2010, 11:30 GMT 16:30 PST |
| گلگت(این این آئی)گورنر گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے زمینی تودہ گرنے سے تباہی کا شکار ہونے والی تحصیل گوجال کے لوگوں کو بیج اور کھاد مفت دینے اور وہاں کے طلباءکی دو سمسٹر کی فیس حکومت کی طرف سے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے ۔بدھ کو گلگت میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا گوجال کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عطاآباد میں بننے والی جھیل میں کسی بڑے حادثے کا کوئی خدشہ نہیں تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کردئے گئے ہیں۔ اس سے پہلے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین جنرل فاروق احمد نے گورنر قمر زمان کائرہ کو تمام صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی۔ |
| |
|
|
|
 |