
|
| |
| کوئٹہ ،سیٹلائٹ میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک |
| وقت اشاعت: Wednesday, 17 March, 2010, 08:18 GMT 13:18 PST |
| کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے جبکہ پولیس دھماکے کی نوعیت کا تعین کررہی ہے۔ دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔اہل محلہ کا کہنا ہے کہ خلیل نام کا ایک شخص اپنے مکان میں بم بنا رہا تھا کہ اچانک دھماکا ہوا۔ دھماکے سے اس کے مکان کے دو کمرون کو شدید نقصان پہنچا۔ |
| |
|
|
|
 |