
|
| |
| بلوچستان میں زنک اورسیسےکی تجارتی پیداوارجلدشروع ہو جائیگی |
| وقت اشاعت: Wednesday, 17 March, 2010, 08:09 GMT 13:09 PST |
| بیلا(این این آئی)بلوچستان میں دلبند کے علاقے سے زنک اور سیسے کی تجارتی بنیادوں پرپیداوار جلد شروع ہو جائے گی۔معدنیات انڈسٹری ذرائع کے مطابق علاقے میں تجرباتی بنیادوں پر مائننگ کا کام جاری ہے جبکہ آئندہ چند ماہ میں تجارتی بنیادوں پر پیداوار کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس علاقے سے ایک لاکھ ٹن زنک اور 32 ہزار ٹن سیسہ سالانہ بنیادوں پر نکالا جائے گا۔ مائننگ پر چین کی کمپنی ایم سی سی کام کر رہی ہے، کمپنی چاغی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مائننگ کر رہی ہے۔ |
| |
|
|
|
 |