
|
| |
| میران شاہ،جاسوس طیاروں کےمیزائیل حملے، 10افرادہلاک،2زخمی |
| وقت اشاعت: Wednesday, 17 March, 2010, 07:52 GMT 12:52 PST |
| میرانشاہ(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے قریب امریکی جاسوس طیاروں سے دو مختلف میزائیل حملوں میں 8افراد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پہلا حملہ میران شاہ کے قریب دتہ خیل کے علاقے حمزونی میں ہوا جس میں دو گاڑیوں پر تین امریکی جاسوس طیاروں سے 5 میزائیل داغے گئے۔عینی شاہدین کے مطابق پہلے حملے میں 7افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔زخمیوں کو میران شاہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دوسرا میزائیل حملہ میران شاہ سے تقریباً 50 کلو میٹر دور افغان سرحد کے قریب میزر مدہ خیل کے علاقے میں ہوا۔جس میں ایک گھر پر دو میزائیل داغے گئے جس کے نتیجے میں3افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی ذرائع کے مطابق حملے سے پہلے اور بعد ان علاقوں پر 5 امریکی جاسوس طیارے پرواز کرتے رہے۔دو روز کے دوران پاکستانی حدود میں امریکی جاسوس طیاروں سے یہ تیسرا حملہ ہے۔ |
| |
|
|
|
 |