
|
| |
| سلمان خان ویل ڈیٹرجنٹ پائوڈر کے” برانڈ ایمبیسڈر“ بن گئے |
| وقت اشاعت: Tuesday, 9 March, 2010, 10:43 GMT 15:43 PST |
| ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ اداکار سلمان خان ویل ڈیٹرجنٹ پائوڈر کے ” برانڈ ایمبیسڈر“ بن گئے۔ سلمان خان نے کہا کہ یہ ڈیٹرجنٹ عورتوں کے لئے بہترین ڈیٹرجنٹ ہے اور وہ سب عورتوں کو ویل ڈیٹرجنٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ سلمان نے برانڈ ایمبیسڈر بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں بھارت کی اس پرانی اور بہترین برانڈ کا حصہ بننے کا موقع ملا واضح رہے سلمان خان اس سے پہلے بھی کئی مشہور برانڈز کا حصہ بن چکے ہیں۔ |
| |
|
|
|
 |