
|
| |
| بھارتی عدالت کاسزاپوری کرنےوالے16پاکستانیوں کی رہائی کاحکم |
| وقت اشاعت: Tuesday, 9 March, 2010, 10:40 GMT 15:40 PST |
| نئی دہلی(این این آئی)بھارتی سپریم کورٹ نے16پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ یہ قیدی پہلے ہی سزا کی مدت پوری کرچکے تھے لیکن انہیں حکومتی فیصلے کے تحت رہا نہیں کیا جارہا تھا۔بھارتی حکومت ان 16پاکستانیوں کی رہائی کے بدلے اتنی ہی تعداد میں بھارتی قیدیوں کی پاکستانی جیلوں سے رہائی کے منتظرتھے۔ سپریم کورٹ کے روبرو بھارتی حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قیدیوں کا تبادلہ سفارتی عمل ہے تاہم سپریم کورٹ کی دو رکنی بنچ نے اس موقف کو مستردکرتے ہوئے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کردیے۔ آگرہ، جودھپور، تہاڑ اور نینی کی جیلوں میں قید ان پاکستانیوں کی رہائی کے لیے جموں کشمیر پینتھرز پارٹی کے سربراہ بھیم سنگھ نے درخواست دائر کی تھی۔ حکومت پاکستان نے بھارتی جیلوں سے رہا ہونے والے اپنے شہریوں کو سفری دستاویز فراہم کردی ہیں۔ |
| |
|
|
|
 |