آخری وقت اشاعت: Tuesday, 9 March, 2010, 10:38 GMT 15:38 PST
 
برطانوی وزیراعظم نےملک کی مسلح افواج کوجماعتی سیاست کےاظہارکےطورپراستعمال کیاہے، جان میجر
وقت اشاعت: Tuesday, 9 March, 2010, 10:38 GMT 15:38 PST
لندن(این این آئی) برطانیہ کے سابق وزیراعظم جان میجر نے گورڈن براﺅن کے حالیہ دورہ افغانستان پر تنقید کرتے ہوئے اسے ملک کی رائے عامہ کومنحرف کرنے کیلئے انتخابی نمائش قراردیاہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق جان میجرنے گزشتہ روزایپسویچ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورڈن براﺅن کا دورہ افغانستان،ان کے 2007ءکے دورہ عراق سے مماثلت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ایک بار پھر ملک کی مسلح افواج کوجماعتی سیاست کے اظہار کے طورپر استعمال کیاہے۔برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹینے بھی اس دورے پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ براﺅن کادورہ افغانستان رائے عامہ کی توجہ جان چیلکاٹ کی تحقیقی کمیٹی سے ہٹاناہے۔
 
 
Click here to visit SuperWebz.com