آخری وقت اشاعت: Tuesday, 9 March, 2010, 10:28 GMT 15:28 PST
 
عراق میں انتخابات ترقی کیجانب ایک اہم پیش رفت ہے،اقوام متحدہ
وقت اشاعت: Tuesday, 9 March, 2010, 10:28 GMT 15:28 PST
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے عراق میں آزادانہ انتخابات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے قومی یکجہتی اور ملک کے استحکام کے لیے اہم قرار دیا ہے۔ پولنگ کے دوران جھڑپوں میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یو این سیکورٹی کونسل نے عراق میں نئے انتخابات کو قومی مفاد میں ملک کی ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت قراردیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت ہی سارے مسائل کا حل ہوتی ہے۔ اسی کے ذریعے ہی ملک کو درپیش تمام مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
 
 
Click here to visit SuperWebz.com