آخری وقت اشاعت: Tuesday, 9 March, 2010, 09:37 GMT 14:37 PST
 
لاہور،خود کش دھماکےمیں جاںبحق6 پولیس اہلکاروں سمیت8 افراد کی نمازجنازہ ادا کردی گئی
وقت اشاعت: Tuesday, 9 March, 2010, 09:37 GMT 14:37 PST
لاہور(این این آئی)لاہورکے علاقے ماڈل ٹائون میں ایک تفتیشی ادارے کی عمارت پرخودکش حملے میں شہید ہونے والے 6پولیس اہلکاروں سمیت 8افراد کی اجتماعی نماز جنازہ اد اکر دی گئی۔ان افراد میں ہیڈ کانسٹیبل عارف حسین، کانسٹیبل محمد عارف، کانسٹیبل غلام عباس، کانسٹیبل منور، کانسٹیبل عزیز، کانسٹیبل اسلم، الیکٹریشن گلزاراور دھوبی افضل شامل ہیں۔ نمازہ جنازہ کے بعدشہیدوں کو سلامی دی گئی اور ان کے تابوتوں پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی گئیں۔ اس موقع پر پولیس کے اعلیٰ حکام جن میں آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگر، سی سی پی لاہور پرویز راٹھور، کے علاوہ رکن قومی اسمبلی میاں مرغوب اور کمشنر لاہور خسرو پرویز موجود تھے۔
 
 
Click here to visit SuperWebz.com