
|
| |
| اداکارمحمدعلی کی چوتھی برسی 19مارچ کومنائی جائیگی |
| وقت اشاعت: Monday, 8 March, 2010, 13:45 GMT 18:45 PST |
| ٹھٹھہ صادق آباد (این این آئی)معروف اداکار و شہنشاہ جذبات محمد علی مرحوم کی چوتھی برسی 19مارچ بروز جمعرات ملک بھر کے فلمی حلقوں میں منائی جائے گی ۔لیجنڈ اداکار محمد علی 19اپریل 1931ءکو بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے تھے انہوں نے اپنے فنی کیرئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا انہوں نے پونے تین سو کے قریب فلموں میں کام کیا جن میں اردو،پنجابی،پشتو ،بنگالی اور ہندی فلمیں شامل ہیں فلم ” چراغ جلتا رہا “ ان کے فلمی کیرئر کی پہلی فلم تھی انہیں فلم دوریاں پر سپیشل ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے ۔ فلم ” دم مست قلندر “ ان کی زندگی کی آخری فلم تھی ان کا انتقال 19مارچ 2006ءکو دل کے دورے کے باعث ہوا ان کی عمر 75برس تھی |
| |
|
|
|
 |