آخری وقت اشاعت: Monday, 8 March, 2010, 12:20 GMT 17:20 PST
 
ایران کےساتھ معاہدے کسی دبائو کےنتیجےمیں ختم نہیں ہونگے‘ نوابزادہ ملک عمادخان
وقت اشاعت: Monday, 8 March, 2010, 12:20 GMT 17:20 PST
پپلاں (این این آئی) وزیر مملکت برائے خارجہ امور نوابزادہ ملک عماد خان نے کہا ہے کہ ڈرون اٹیک میں بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں حکومت ڈرون حملوں کو روکنے کے لئے دبائو ڈال رہی ہے‘ ڈسٹرکٹ پریس میانوالی میں انجمن صحافیاں کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری تقریب سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ ایران ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے پچھلے دو سالوں کے دوران پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات مزید بہتر ہوئے ہیں ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن اور دوسرے معاہدے کسی دبائو کے نتیجے میں ختم نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے ساتھ بامقصد مذاکرات ہونے چاہئیں۔ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ پانی کے مسئلہ پر ہم نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے اور اس سلسلہ میں ہم کوئی دبائوقبول نہیں کریں گے ہم پوری پاکستانی قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم اس مسئلہ کو بھرپور طور پر اٹھائیں گے اور کسی کو اس پرتشویش نہیں ہونی چاہئے
 
 
Click here to visit SuperWebz.com