
|
| |
| دہشتگردوں کی کارروائی سےہمارےحوصلےپست نہیں ہونگے، وزیرداخلہ |
| وقت اشاعت: Monday, 8 March, 2010, 10:46 GMT 15:46 PST |
| اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رحمنٰ ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کارروائی سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ لاہور میں ایف آئی یو کی عمارت میں دھماکہ بچے کچھے طالبان نے کیا۔ سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کاروائی کرنے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں ہیں۔ اور اب تک جتنے بھی حملے ہوئے ہیں ان میں تحریک طالبان پاکستان ملوث ہے۔ یہ لوگ کرائے کے قاتل ہیں جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ اسٹیل مل کرپشن کیس کے حولے سے انہوں نے کہا کہ عدالت نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ہے۔ انہوں نے عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست منظور ہونے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا |
| |
|
|
|
 |