آخری وقت اشاعت: Friday, 5 March, 2010, 11:42 GMT 16:42 PST
 
انجمن شہزادی ڈراموں کےساتھ فلموں میں بھی کام کرنےلگیں
وقت اشاعت: Friday, 5 March, 2010, 11:42 GMT 16:42 PST
لاہور(این این آئی) اداکارہ انجمن شہزادی سٹیج ڈراموں کے ساتھ بیک وقت فلم انڈسٹری میں بننے والی پانچ فلموں میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ تفصیل کے مطابق اداکارہ انجمن شہزادی سٹیج ڈراموں کے ساتھ فلم انڈسٹری میں بھی بے حد مصروف ہیں جہاں ان کی پانچ فلمیں زیر تکمیل ہیں جن میں لباس‘ جوانی‘ آوارہ حسینہ‘ پیاس اور آسمان شامل ہیں۔ انجمن شہزادی سٹیج ڈراموں کے ساتھ ان فلموں کی ریکارڈنگ میں بھی دن رات مصروف ہیں اور ان پانچ فلموں کے علاوہ بھی انجمن شہزادی کو مزید فلموں میں کام کرنے کی آفر کی جا رہی ہے تاہم انجمن شہزادی نے اپنی زیادہ مصروفیات کی وجہ سے متعدد پروڈیوسروں سے معذرت کر لی ہے۔
 
 
Click here to visit SuperWebz.com