
|
| |
| انٹرنیشنل ٹورڈی سائیکل ریس کے تیسرےمرحلے میں افغانستان کے امتیاز حسن کی پہلی پوزیشن |
| وقت اشاعت: Friday, 5 March, 2010, 11:13 GMT 16:13 PST |
| ساہیوال(این این آئی) انٹرنیشنل ٹورڈی سائیکل ریس کےتیسرےمرحلے میں لاہور سے ساہیوال تک افغانستان کے امتیاز حسن نے اول پوزیشن حاصل کی۔انھوں نے یہ فاصلہ چارگھنٹے بارہ منٹ 36سیکنڈ میں طے کیا۔ سوئی نادرن گیس کے آصف جوئنز نے چار گھنٹے بارہ منٹ 46سیکنڈ میں طے کرکے دوسری اور واپڈا کے اویس اسلم نے چار گھنٹے بارہ منٹ اور 56سیکنڈ میں یہ فاصلہ طے کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی سائیکل ریس چوتھے مرحلہ کیلئے چھ مارچ کو صبح نوبجے ساہیوال سے ملتان کیلئے روانہ ہوگی۔ |
| |
|
|
|
 |