
|
| |
| پی ٹی وی عالمی یوم خواتین پرمیراتھون ٹرانسمیشن پیش کریگا |
| وقت اشاعت: Friday, 5 March, 2010, 11:05 GMT 16:05 PST |
| اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی وی گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی 99ویں عالمی یوم خواتین کے موقع پر اسلام آباد سنٹر سے ”ہم سے ہے زمانہ“ کے عنوان سے خصوصی میراتھون ٹرانسمیشن دے گا جو صبح 8بجے سے رات گئے تک جاری رہیں گی۔ رات 8بجے خصوصی شوٹیلی کاسٹ ہو گا۔ نشریات کے دوران خصوصی پروگرام بھی ٹیلی کاسٹ کئے جائیں گےجن میں میری خاموشی کو زباں ملے‘ مینا بازار‘ خواب سے تعبیر تک‘ بول کہ لب آزاد ہیں تیرے‘ تیرے نام (خصوصی مشاعرہ) اور دیگر شامل ہیں۔ پی ٹی وی ہوم کی ان نشریات کے علاوہ پی ٹی وی خبرنامے‘ پی ٹی وی نیوز اور کرنٹ افیئرز سے بھی حقوق خواتین کی تاریخی جدوجہد کو اجاگر کیا جائے گا جبکہ دن بھر اہم شخصیات کے خصوصی تاثرات بھی ان نشریات کا حصہ ہوں گے۔ |
| |
|
|
|
 |