آخری وقت اشاعت: Friday, 5 March, 2010, 11:02 GMT 16:02 PST
 
کےایچ خورشیدکی بائیسویں برسی 10 مارچ کومنائی جائیگی
وقت اشاعت: Friday, 5 March, 2010, 11:02 GMT 16:02 PST
میرپور(این این آئی)جموں و کشمیر لبریشن لیگ ضلع میرپور کے زیر اہتمام آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے پہلے منتخب صدر و بانی سربراہ جموں و کشمیر لبریشن لیگ کے ایچ خورشید مرحوم کی بائیسویں برسی 10 مارچ کو میرپور میں منائی جا رہی ہے برسی کی تقریب سے جموں و کشمیر لبریشن لیگ کے صدر و ریٹائرڈ چیف جسٹس ہائی کورٹ عبدالمجید ملک جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر خطاب کریں گے یہ بات جموں و کشمیر لبریشن لیگ ضلع میرپور کے صدر کواجہ محمد خلیل و جنرل سیکرٹری طارق محمود مغل نے کشمیر پریس کلب میرپور میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتائی انہوں نے لبریشن لیگ کے تمام عہدیداران اور کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ برسی کی تقریب میں اپنی شرکت کو یقینی بنا کر اپنے مرحوم عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اپنی قومی و ملی بیداری کا ثبوت دیں۔
 
 
Click here to visit SuperWebz.com