
|
| |
| ہنگو، فورسزکےقافلےپرخودکش حملہ‘ 10افرادجاں بحق‘ 29زخمی |
| وقت اشاعت: Friday, 5 March, 2010, 10:51 GMT 15:51 PST |
| ہنگو (این این آئی) ہنگو کی تحصیل ٹل میں پٹرول پمپ کے قریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں 10 جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق جمعہ کو تقریباً دوپہر ساڑھے بارہ بجے سیکیورٹی فورسز کا قافلہ ہنگو سے کرم ایجنسی جا رہا تھا کہ کہ نامعلوم خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 10 جاں بحق اور29 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ ٹل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں تین گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔ دھماکے کی آواز سنتے ہی ایمبولینسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور امدادی کاررائیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کی طرف جانے والے تمام راستے ٹریفک کے لئے بند کردیئے گئے اور ٹل بازار بھی فوری طور پر بند کروا دیا گیا۔سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا تاہم آخری اطلاعات تک کسی افراد کی گرفتاری نہیں ہوئی۔کوہاٹ کمشنرخالد خان نے بھی خودکش حملے میں 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے |
| |
|
|
|
 |