آخری وقت اشاعت: Tuesday, 2 March, 2010, 11:40 GMT 16:40 PST
 
بیرون ملک قیدپاکستانیوں کی فہرست سپریم کورٹ میں پیش
وقت اشاعت: Tuesday, 2 March, 2010, 11:40 GMT 16:40 PST
اسلام آباد(این این آئی) دفتر خارجہ نے امریکا ،برطانیہ،سعودی عرب ،بحرین اور افغانستان میں قید پاکستانیوں کی فہرست سپریم کورٹ میں پیش کر دی۔ اس موقع پر جسٹس جاوید اقبال نے اپنے ریمارکس کہا کہ یہ فہرست عدالتی حکم پر پیش کی گئی ہے اور یہ ابھی بھی نامکمل ہے ۔ حکومتی نظام ایساکیوں نہیں،پاکستانی سفارت کار کیا کر رہے ہیں؟ لاپتہ افرادکیس کی سماعت جسٹس جاوید اقبال ، جسٹس محمد سائر علی اور جسٹس طارق پرویز نے کی ۔ سماعت کے موقع پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل حشمت حبیب نے عدالت کو بتایا کہ جس تاریخ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اس کے بعد انہیں کہاں منتقل کیا گیا اور وہ امریکا کیسے پہنچیں ، یہ تمام حقائق ایسے ہیں جو سامنے نہیں لائے گئے ، اگر یہ سب باتیں معلوم ہو جائیں تو امریکی عدالت میں عافیہ کیس موثر انداز میں پیش کیا جا سکتا ہے اور ان کی رہائی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اگر یہ تجویز پہلے پیش کی جاتی توڈاکٹر عافیہ کیس میں کافی مدد گار ثابت ہو سکتی تھی جس پر جسٹس جاوید اقبال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اضافی شہادت امریکی قانون کے مطابق کسی بھی مرحلے پر پیش کی جا سکتی ہے ،یہ اہم نکتہ ہے جس پر غور کیا جاسکتاہے۔
 
 
Click here to visit SuperWebz.com